جہلم(چوہدری دانیال عابد)جہلم بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ واپڈاذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کے بعد بورڈز تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔ کابینہ کمیٹی نے کل 11 میں سے 9 سرکاری بجلی کمپنیوں کے نئے بورڈز تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔آئیسکو، لیسکو، فیسکو، میپکواور گیپکو کے نئے بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ پیسکو، کیسکو، ٹیسکو اور ہیزکے بھی نئے بورڈز تشکیل دیئے جائیں گے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیپکو اور حیسکو کے بورڈز کی تشکیل کا معاملہ تاحکم ثانی روک دیا تھا۔ واضح رہے کہ وفاق نے حال ہی میں سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق ایکٹ 2023 میں ترامیم کیں، وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کے بورڈز ارکان کو ہٹانے سے متعلق آرڈیننس متعارف کرایا اور آرڈیننس کے ذریعے بورڈز کی تحلیل میں حائل قانونی رکاوٹیں، پیچیدگیاں دور کی گئیں۔واپڈا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے، بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے، بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں پروفیشنل افراد کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں بہتری لائی جا سکے۔
بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی
