گلیانہ ( ڈاکٹر انصر فاروق مغل) گجرات ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ریور گارڈن جی ٹی روڈ پر واقع معروف فوڈ چین لوف اینڈ لیف پر چھاپہ1لاکھ روپے جرمانہ عائد، ناقص سبزیاں بدبودار گوشت اور ممنوعہ اجزاء تلف فاسٹ فوڈ اور دیگر کھانوں میں بدبودار گوشت اور گلی سڑی سبزیاں استعمال کی جارہی تھی۔فریزر میں مردہ کاکروچ اور مکھیاں، پاؤڈر میں کیڑے موجود پائے گئے۔بدبودار گوشت، گلی سڑی سبزیوں اور ممنوعہ اجزاء کا خوراک میں استعمال متعدد موذی امراض کا سبب بنتا ہے۔ عاصم جاوید
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا معروف فوڈ چین لوف اینڈ لیف پر چھاپہ ، 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد
