منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی سربراہی میں عید الاضحی پر ضلع منڈی بہاوالدین میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال مثالی رہی، ڈپٹی کمشنر نے عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال محمد ریاض،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ و فوکل پرسن عبد الباسط،ایس این اے نبیل قادر،چیف آفیسر ضلع کونسل،تینوں تحصیلوں کے سی او ایم سیز، افسران اور صفائی عملہ کی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ورکرز نے عید الاضحی کے تین دن مسلسل انتھک محنت کی بدولت آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام کیا،ضلع منڈی بہاوالدین کا ہر شہری اور میڈیا بھی ضلع کی صفائی اور آلائشیں اٹھانے کے بہترین انتظامات پرڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں تینوں تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں عید کے تین دنوں میں 1178میٹرک ٹن آلائشیں اٹھا کر سائنٹفک بنیادوں پر تلف کی گئی ہیں۔سڑکوں، قربان گاہوں اور مارکیٹس سمیت دیگر جگہوں کو پانی سے دھویا گیا ہے۔آلائشیں تلف کرنے کے ساتھ ساتھ شہرکی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ شدید ترین گرمی میں ٹیم ورک کے ذریعے غیر معمولی محنت کرکے منڈی بہاوالدین کو زیرو ویسٹ کرنے پر تمام ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
