ڈنگہ( مرزا شاہد علی سے) گیپکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے،۔ تیز آندھی اور بارش سے گیپکو ریجن کے متعدد فیڈروں پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔متاثرہ علاقوں میں گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، ملکوال، کھاریاں، ڈنگہ حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں،جلال پور بھٹیاں، سکھیکی، جلال پور جٹاں، سیالکوٹ, وزیر آباد کے علاقے شامل ہیں۔ بجلی بحالی کے کاموں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ جہاں جہاں موسم میں بہتری آرہی ہے وہاں بجلی کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے . بجلی کے عارضی تعطل پر صارفین سے معذرت خواہ ہے.
آندھی اور طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے؛ ترجمان گیپکو
