کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ردا عابد چیمہ کے حکم پر عید کے پہلے روز عید نماز سے پہلے قبرستان کی صفائی مساجد کی صفائی چونا اور ملیریا ڈینگی سپرے کی گئی-کھاریاں کینٹ کے تمام ٹاؤن اور کالونیوں کے اندر کمپلینٹ سینٹر قائم کیے گئے دفتر کے اندر مین کمپلینٹ سینٹر عید کے تینوں دن 24 گھنٹے کام کرتا رہا-سینٹیشن برانچ کے تمام سٹاف نے عید کے تینوں دن دو شفٹ میں ڈیوٹی سر انجام دی جس دوران کچرا پوائنٹوں اور گھروں سے 670 آلائشوں کو اٹھا کر خندق کے اندر دفن کیا اور ساتھ کچرہ پوائنٹوں کے اندر چونا لگایا تاکہ کسی بھی قسم کی بدبو سے بچا جا سکے عید کے تینوں دن پانچ کمپلینٹ موصول ہوئی کمپلینٹ کو 20 منٹ کے اندر حل کروایا گیا
کھاریاں: کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ردا عابد چیمہ کے حکم پر عید کی نماز سے پہلے قبرستان ، مساجد کی صفائی ، چونا اور ملیریا ڈینگی سپرے کی گئی
