جہلم( چوہدری سالک پسوال) تھانہ ڈومیلی کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق, ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ، بتایا گیا ہے کہ تھانہ ڈومیلی کے علاقہ رسیلہ کلاں میں دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتجہ میں چودہ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں چودہ سالہ غضفر ولد عادل ، 75 سالہ محمود ولد اصغر اور 50 سالہ گل عمر ولد سردار شامل ہیں ۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ریسکیو کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
