کڑیانوالہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور روڈ رابری کی وارداتو ں میں ملوث 4رکنی گینگ گرفتار کرلیا ، 2 لاکھ 81 ہزار نقدی، 2 موٹرسائیکل اور 3پسٹل بھی برآمد

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے موٹر سائیکل چوری اورروڈ رابری کی وارداتو ں میں ملوث 4رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔
مال مسروقہ 2لاکھ 81ہزار روپے نقدی، 2موٹرسائیکل اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3پسٹل برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ امتیاز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور روڈ رابری کی واردتوں میں مطلوب چار رکنی سرفرازا ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔سرفراز احمد سکنہ متیانوالہ2۔محمد امین 3۔حسنین اکبر سکنائے سگھر 4۔ محمد نعمان مجید سکنہ لاٹیاں شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 2لاکھ 81ہزار روپے نقدی،2موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور برآمد ہوا۔

Exit mobile version