اپریل 19, 2026

سرائے عالمگیر پولیس کا منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، دو منشیات فروش سمیت ایک اسلحہ بردارگرفتار ، ایک عدد پسٹل 30 بوراور20 لیٹرشراب برآمد

سرائے عالمگیر( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیرقیادت سرکل سرائے عالمگیرپولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیر فہد الرحمن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاررواٸی کرتے ہوئے ظہیر ولد غلام اصغر سکنہ منڈی بھلوال کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے شراب 10لیٹربرآمد کی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اختر گجر نے ملزم محمد نبیل ولد محمد شریف سکنہ محلہ خالہ آباد سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے10لیٹر شراب برآمد کی جبکہ ایس ایچ او تھانہ بولانی غلام مرتضیٰ نے ملزم فیضان ولد راجہ عبدالطاف سکنہ سدوال کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔