منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاحوں میں لائف جیکٹس اور لائف رنگ تقسیم کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاحوں میں 30 لائف جیکٹس اور 5لائف رنگ تقسیم کیں۔ یاد رہے کہ سگھر پور سے نور پور جاتے ہوئے ملکوال کے نواحی علاقے نور پور پیراں کے قریب دریائے جہلم میں کشتی (بیڑا) کو حادثہ پیش آ گیا تھا، جس میں تقریبا 35افراد سوار تھے، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 29افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ 6افراد بشمول 4بچے اور 2خواتین جان کی بازی ہار گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ یہ لائف جیکٹس اور لائف رنگ کشتیوں (بیڑوں) کے ذریعے دریا پار کرنے والے لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کے پیش نظر دی جا رہی ہیں جبکہ دیگر ملاحوں میں بھی جلد مزید لائف جیکٹس اور لائف رنگ بھی تقسیم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لائف جیکٹس اور لائف رنگ کی حفاظت کرنا ملاحوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ملاحوں کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کرتے ہوئے ان کی سیفٹی کا خاص خیال رکھیں اور کشتیوں میں زیادہ لوڈ نہ ڈالیں۔بیڑوں کے سائیڈوں پر گرل کی سپورٹ لگائیں تا کہ کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے ڈی او ایمرجنسی کولائف جیکٹس اور لائف رنگ کو وقتاً فوقتاً چیک کرنے کے ساتھ کشتیوں میں دریا عبور کرنے والے لوگوں کو لائف جیکٹس اور لائف رنگ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ملاحوں میں 30لائف جیکٹس اور5 لائف رنگ تقسیم کیں
