آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔گیانا میں کھیلے جارہے گروپ سی کے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان رومان پاؤل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔جانسن چارلس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس کے علاوہ برینڈن کنگ 13، نکولس پورن 22، رومان پاؤل 23 اور رتھر فورڈ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ آندرے رسل 17 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔یوگنڈا کی جانب سے مسابا نے 2، رام جانی، کوسماس اور نکرانی نے ایک ایک وکٹ لی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ایونٹ میں اپنا دوسرا جبکہ یوگنڈا تیسرا میچ کھیل رہا ہے۔میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں کامیابی ملی تھی جبکہ یوگنڈا نے 2 میں سے ایک میچ ہارا اور دوسرے میں کامیابی حاصل کی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کا یوگنڈا کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف
