SHO تھانہ ڈومیلی کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف نان سٹاپ کاروائیاں جاری،مویشی چور گرفتار،8 عدد بکریاں مالیتی 04 لاکھ 80 ہزار برآمد

جہلم (چوہدری سالک پسوال) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں دبنگ ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی اور انکی ٹیم کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف نان سٹاپ کاروائیاں جاری،اہل علاقہ کا زبر دست خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ او ڈومیلی صداقت علی اور ان کی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا،چوری شدہ بکریاں برآمد کرلی،ملزم محمد ندیم کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ملزم سے 08 عدد بکریاں مالیتی 04 لاکھ 80 ہزار برآمد کر لی گئیں،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version