منڈی بہاؤالدین:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس، متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نے اجلاس کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے بتایا کہ27مئی سے یکم جون 2024تک 518ان ڈور ٹیموں نے 51ہزار178 گھروں کو چیک کیا جبکہ65 آؤٹ ڈور ٹیموں نے 6ہزار21جگہوں کو چیک کیا گیا۔مختلف جگہوں پر ڈینگی لاروا پائے جانے پر فوری کارروائی کر کے کیمیکل اور مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی جبکہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کر دی گئی ہے جبکہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 41افراد کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰکا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سرویلینس کو مزید تیز کریں تا کہ ضلع کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Exit mobile version