جہلم(چوہدری مہربان حسین) عید الااضحی کی آمد کیساتھ ہی شہرکے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں مویشی منڈیاں سجنے لگیں، خصوصاً شہر کے گنجان آباد علاقوں میں مویشی فروخت کرنیوالے بیوپاریوں کی کثیر تعداد نے ڈیرے لگا لئے ہیں مگر گرمی کے باعث لوگ گھروں میں جانور رکھنے سے کتراتے ہوئے خریداری کرتے نظر نہیں آرہے قربانی کرنیوالے لوگوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ گرمی کے اس شدید موسم میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنا ہمارے بس کی بات نہیں اس لئے کوشش ہے کہ عید قرباں سے ایک دو روز قبل جانوروں کی خریداری کی جائے اس بار جانوروں کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھورہی ہیں مگر جس طرح لوگ جانوروں کی خریداری میں عدم دلچسپی دکھا رہے ہیں قیاس یہی ہے کہ عید الضحی ٰسے قبل جانوروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔
جہلم:عید الااضحی کی آمد کیساتھ ہی شہرکے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں مویشی منڈیاں سجنے لگیں
