دینہ (نمائندہ خصوصی)دینہ الیکٹرانک میڈیا کاماہانہ اجلاس ماہ جون زیر صدارت رب نواز گوندل منقعد ہوا۔جس کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور بارگاہِ رسالت میں درود پاک کا حدیہ پیش کیا گیا۔اجلاس کے شروع میں صدر رب نواز گوندل اور تمام عہدیداران و ممبران نے جنرل سیکرٹری احسان جنجوعہ کے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی مزید کاروائی کرتے ہوئے تحصیل دینہ کے مسا ئل کواجاگر کرنے کے لیے زور دیا گیا۔ صدر (PFUJ) افضل بٹ صاحب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح افضل بٹ صاحب نے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے آواز بلند کی گزشتہ دنوں اُنہوں نے وزیر صحت سے ملاقات کے دوران صحافیوں کے صحت کارڈ اور دیگر صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کہا ہم اُن کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں صحافی برادری خطرات کا شکار ہے حکومت وقت کو چاہئے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے
دینہ: رب نواز گوندل کی زیر صدارت الیکٹرانک میڈیا کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد
