جہلم:ایس ایچ او تھانہ للہ کی کاروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،2 ملزمان گرفتار

جہلم(چوہدری سالک پسوال) ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،02منشیات فروش ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،لِلہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان شمس اور تیمور کو گرفتار کر لیا،ملزم شمس سے 530گرام چرس اور ملزم تیمور سے 550گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج،ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی،02شراب سپلائرز ملزمان گرفتار،شراب برآمد جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ناصر اور نعمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے10/10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج،شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی، منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،شراب سپلائر سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ رشید اور عمران شہزاد کو گرفتار کر لیا،ملزم عمران شہزاد سے01کلو 300گرام چرس اور رقم وٹک برآمد کر لی اور ملزم حمزہ رشید سے17عدد شراب کی بوتلیں،01عدد موبائل فون اور رقم وٹک برآمد کر لی گئی،ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج، دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی،ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد،جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رزاق کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،

Exit mobile version