ڈنگہ (مرزا شاہد علی)پاسپورٹ آفس گجرات میں کرپشن کی شکایت پر اسلام آباد کی خصوصی ٹیم کا چھاپہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر گجرات معطل جبکہ تمام عملہ تبدیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ یاور حسین کو گجرات آفس کے آفیسرز و عملہ اور پنجاب پولیس کی گارد کیخلاف پاسپورٹ تیاری کیلئے آنیوالے شہریوں کو ناجائز تنگ کر نے، ان سے رشوت وصول کرنے، بد تمیزی، ناروا سلوک کی مسلسل عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پرانکی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے گجرات آفس میں آکر سٹنگ آپریشن کیا اور تمام تر صورتحال کاجائزہ لیا تو شکایات درست پائی گئی ٹیم کی رپورٹ پر ڈی جی پاسپورٹ نے2سال سے تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر گجرات سعید عباس کو معطل کر دیا جبکہ کمپیوٹر آپریٹر، ڈیٹا آپریٹر، چوکیدار، نائب قاصد، سویپر،پولیس گارد سمیت تمام تر عملہ کو تبدیل کر کے انکے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے تبدیل ہونیوالوں میں محمد ظہیر، جمشید اکبر، عمران عارف چھینہ، مشکور حیدر، عبدالعلیم، البرٹ مسیح جبکہ سہیل، نعیم، الفت سمیت 5 رُکنی پولیس گارڈ کو بھی ہٹا دیا گیا دریں اثناء چند روز قبل پاسپورٹ کے حصول کیلئے آنیوالے سابق ایم پی اے کیساتھ اے ڈی سعید عباس کی شدید تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر پولیس نفری بھی طلب کرلی گئی تاہم معاملہ بعدازاں رفع دفع ہو گیا۔
