منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات یاسر خان، سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ ماحولیات، زراعت، ٹریفک پولیس اورٹرانسپورٹ کے افسران نے انسدادسموگ کے حوالے سے کی جانے والی کاروائیوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سموگ کی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے کیلئے کسانوں اور زمینداروں کیلئے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام آگاہی سیمینارز منعقد کروائے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں اور گاوں کی مساجد میں انسداد سموگ سے متعلق اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سموگ انسانی زندگی اور صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، جس پر قابو پانا معاشرے کے تمام طبقات کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے،انہوں نے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو کسی صورت شاہراہوں پر نہ آنے دیا جائے، بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹوں بالخصوص کالا دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
