گجرات() ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کے نئے نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے، کسی نان بائی، تندور مالک کو روٹی 14 روپے اور نان 20 روپے سے زائد قیمت پر فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی، تندوروں پر ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کی جائیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ زائد وصولی کرنے والے نان بائیوں اور تندور مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب2281 سے مقامات پر انسپکشن کی گئی خلاف ورزی کے مرتکب 316افرادپر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ موجود ہیں روٹی 14 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، روٹی وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام پر عمل درآمد کروایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد وصولی اور وزن میں کمی رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سختی سے روٹی اور نان کے ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، کسی فرد لو حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے کہا کہ تندور مالکان روٹی و نان کی ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی عزم ہے:ڈی سی گجرات
