۔
کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار سے) تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سکول دادوبرسالہ میں پانی کا گہرا بور نہ ہونے کیوجہ سے بچے گندہ پانی پینے یا گھر سے پانی لانے پر مجبور تھے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دادوبرسالہ کے نوجوان غلام رضا حال مقیم یونان نے اپنے والد محمد شفیع اور والدہ کے ایصال ثواب کے لیے گورنمنٹ سکول میں گہرا بور کروا دیا ہے جس سے بچوں کو پینے کے لیے صاف پانی میسر آئے گا اس عمل سے بچوں اور سکول انتظامیہ اور اہلیان دادوبرسالہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور گورنمنٹ سکول دادوبرسالہ کو صاف پانی کا تحفہ دینے پر سب نے غلام رضا کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا




