اپریل 20, 2026

5 جون 2024 سے ضلع گجرات کی حدود میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی ہو گی: ڈپٹی کمشنر

ڈنگہ(مرزا شاہد علی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 5 جون 2024 سے ضلع گجرات کی حدود میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاجران، دکاندار حضرات، شہری پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کردیں، ماحول کو صاف رکھنے میں تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے،5 جون تک دکاندار حضرات دکانوں سے پلاسٹک بیگ ختم کردیں گے اور دکانوں پر آگاہی بینرز آویزاں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع بھر کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران و نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر کمشنر گجرات بلال زبیر، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل،سی او ضلع کونسل ملک ابرار، چیف افسران میونسپل کمیٹیز اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پلاسٹک بیگ ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہے، پلاسٹک بیگ کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، جس سے بے پناہ ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں، پلاسٹک بیگ زمین میں تلف نہیں ہوتا ہے، جس سے آلودگی اور سیوریج لائنوں پلاسٹک بیگز پھینکنے سے نکاسی آب کے مسائل پیش آرہے ہیں،