اپریل 20, 2026

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی ایک اور سنچری

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔ یارکشائر کے شان مسعود نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنائی۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے 152 گیندوں پر 131 رنز بنائے۔شان مسعود کی اس شاندار اننگز میں 13 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔