کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں، ناجائز اسلحہ برداروں، منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ اور ان کی پولیس ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ مطلوب مجرم اشتہاری شاہ نوا ز ساکن دلانوالہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل رائفل کلاشنکوف برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ گلیانہ اور ان کی پولیس ٹیم نے قتل کے مقدمہ مطلوب مجرم اشتہاری غلام عباس سکنہ بھگوال کو گرفتار کرکے آلہ قتل رائفل کلاشنکوف برآمد کی۔
ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ اور ان کی پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ارشد سکنہ بڑیلہ شریف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے 2کلو گرام چرس اور رقم وٹک برآمد کرکے تھانہ ٹانڈہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اور ان کی پولیس ٹیم نے کاروائی کرکے منشیات فروش محمد آصف سکنہ ادھووال سے 540گرام چر س برآمد کی۔
جبکہ بجلی چوری میں ملوث ملزم ندیم مسیح کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور ان کی پولیس ٹیم نے ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائی کرکے منشیات فروش شاہ جہان سکنہ گڑھی مقبول آباد سے 10لیٹر دیسی شراب جبکہ ناجائز اسلحہ بردار علی حسن سکنہ محلہ کالو پورہ سے پسٹل 30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔