پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے زیر اہتمام ہیلتھ ایڈوائزر برائے چیف منسٹر پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کے اعزاز میں استقبالیہ

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے زیر اہتمام ہیلتھ ایڈوائزر برائے چیف منسٹر پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کے اعزاز میں جم خانہ میں استقبالیہ ہیلتھ ایڈوائزر میجر جنرل اظہر کیانی کا شرکا سے تفصیلی خطاب ان کا وعدہ — پوٹھوہار میڈیکل کالج کی 24 سالہ تحریک انشاءاللہ جلد اپنے مقصد کو حاصل کر لے گی۔اس کالج کو ترجیحی بنیادوں پر ماڈل کے طور پر تعمیر کیا جائے گا۔پی ایم اے جہلم کی طرف سے ہیلتھ ایڈوائزر جنرل اظہر محمود کیانی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل- پی ایم اے جہلم کی بنیادی اعزازی ممبرشپ اور پوٹھوہار میڈیکل کالج کی شیلڈ ڈاکٹر عبدالمجید اور ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے پیش کی ۔۔جنرل اظہر محمود کیانی نے مزید کہا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جدید ترین سہولیات مہیا کی جائیں گی جن میں دل کے امراض کا شعبہ جدید ترین ہوگا باقی تمام شعبہ جات بھی اسی سطح پر بنائے جائیں گے۔تحصیل دینہ اور تحصیل سو ہاوا میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اسی بنیادوں پر جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیے جائیں گے۔ممبر قومی اسمبلی جہلم بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ان مہمانان خصوصی کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔جم خانہ کلب جہلم میں ہونے والے اس استقبالیہ میں چیدہ چیدہ ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی کے ممبران نے بھرپور شرکت کی جن میں چیمبر اف کامرس لائنز کلب جم خانہ کلب کے ممبر حضرت کمال ضیا اور سیکرٹری ملک خاور شہزاد -پرنسپل گورنمنٹ کالجز برائے خواتین اور پرنسپل گورنمنٹ کالجز بوائز بی شریک ہوئے
ڈاکٹرز میں سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات ایم ایس ڈی ایچ کو ہاسپٹل ڈاکٹر اصف جاوید ڈی ایچ او جہلم ڈاکٹر زاہد تنویر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر ڈاکٹر بلال ڈاکٹر عبدالمجید ڈاکٹر عبدالغفور ملک ڈاکٹر عصمت جاوید ملک تفسیر حسین گوندل ڈاکٹر شاہد تنویر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ڈاکٹر شیبہ اکرم ہاشمی ڈاکٹر فرح اکرم ہاشمی ڈاکٹر خالد منظور خواجہ ڈاکٹر شاہد معروف ڈاکٹر محمد رضوان ملک ڈاکٹر عبدشکور ملک ڈاکٹر کیپٹن محمد ارشد انجمن شہریان کے صدر چودری محمد ارشد چیف ایڈ ر روزنامہ جذبہ راحیل خلیل بار ایسوسی یشن کے سابق صدر اکرام الحق شیخ اور موجودہ صدر فدا الحسن ساہی پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر شاہد سعید پرنسپل جی ٹی روڈ کالج پروفیسر زاہد سائی پرنسپل گرلز کالج محترمہ سمیر عارفہ پرنسپل گرلز کالج محترمہ غزالہ یاسمین کہ ہمراہ دیگر سامعین بھی موجود تھے

Exit mobile version