سی آئی اے پولیس منڈی بہاؤالدین کی کارروائی،44 مقدمات میں ملوث چار ڈکیت گینگ گرفتار ، کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ،طلائی زیورات نقدی ، گاڑیاں ، مویشی اور موٹر سائیکلیں برآمد

منڈی بہاؤالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور)ضلع بھر میں رہزنی، مویشی چوری، گاڑی چوری،نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او احمد محی الدین نے ڈی ایس پی سی آئی اے اسٹاف شہباز احمد ہنجرا کو وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا، جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے شہباز احمد ہنجرا نے اپنی ٹیم انسپکٹر محمد نواز، سب انسپکٹر خرم شہزاد،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالقرنین بیگ اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے مختلف کارروائیوں کے دوران شہباز عرف ڈھولو ڈکیت گینگ، صفدر عرف صفو نقب زن گینگ،ارسل رانجھا مویشی چور گینگ، یاسر عرف وٹو چور گینگ کو گرفتار کر کے 40 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے 29 مویشی، 43 لاکھ روپے مالیت کی دو گاڑیاں، 92 لاکھ روپے مالیتی 38 تولے طلائی زیورات، دو موٹر سائیکلیں، ایک لوڈر رکشہ،18 موبائل فون سمیت 14 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔

Exit mobile version