ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤ الدین میں قیدیوں کے علاج معالجہ اور طبی معائنہ کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منڈی بہاؤالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین میں قیدیوں کے علاج معالجہ اور طبی معائنہ کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں اسیران کی سکریننگ کروائی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، جیل سپرنٹنڈنٹ جہانگیر ڈوگر، میڈیکل سٹاف و نرسز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اس میڈیکل کیمپ کا مقصد اسیران کو مفت ٹیسٹنگ کی سہولت اور ادویات کی فراہمی ہے ،انہوں نے ہدایت کی کہ قیدیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے اسیران سے ملاقات کے دوران فردافردا ان کے مسائل دریافت کئے۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ میں ایچ آئی وی /ایڈز، ہیپاٹائٹس بی و سی، بلڈ پریشر و شوگر ، ٹی بی اور دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے

Exit mobile version