گجرات() ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سے ممبر صوبائی اسمبلی شکیلہ جاوید آرتھر نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر شہزاد خرم سیکرٹری سینڈ چرچ آف پاکستان،رییونڈ پادری ولسن عانوئینل اور دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ ضلع انتظامیہ گجرات اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور انکے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ چرچز و عبادت گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تمام ادارے مل کر کام کر تے ہیں۔ میٹنگ کے موقع پر اقلیتی برادری، مسیحی برادری کے مسائل پر بات چیت کی گئی جبکہ انکے فوری حل کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اقلیتی برادری اپنی عبادات عقائد میں آزاد ہیں۔تمام مکاتب فکر کے ماننے والے اپنے عقائد کے مطابق عبادات، تقریبات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، ضلع انتظامیہ تمام مکاتب فکر کو عبادت و دیگر تقریبات میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، وفد نے ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اقلیتی برادری کے مسائل کا حل ترجیح ہے:صفدر حسین ورک
