حکومتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا:ڈپٹی کمشنر

گجرات() ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات کے لئے روٹی کا ریٹ مزید کم کرتے ہوئے 14 روپے فی روٹی مقرر کردیا گیا، اسکے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں ڈبل روٹی سادہ 400گرام 120روپے، 700 گرام 180، سادہ رس 250 گرام کا ریٹ 140روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئے کم کردہ نرخوں کے مطابق نان، روٹی، بیکری آئٹمز سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں۔مصنوعی مہنگائی و ذخیر اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز بلال زبیر، زوہیب ممتاز، تابش محمود بٹ، ڈی او انڈسٹری راشدہ بتول سمیت پرائسں کنٹرول مجسٹریٹس اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع گجرات میں 34 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کام کررہے ہیں،رواں ماہ مئی کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 21074 انسپکشنز کی، گراں فروشی کے مرتکب976افراد پر 40 لاکھ 77 ہزار 580 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزی کے مرتکب 8 افراد پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں، اسی طرح روٹی اور نان کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی پر 21 لاکھ 66 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کو دورہ کریں اور اور اپنی نگرانی میں نیلامی و ریٹ لسٹوں کے اجراء کا عمل مکمل کروائیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بیکریز، نان بائیوں سمیت مارکیٹس کا باقاعدگی سے نگرانی کریں، گراں فروشی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی فرد کو ذخیر اندوزی و مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہ دی جائے گی۔گجرات(علی انجم مرزا) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات کے لئے روٹی کا ریٹ مزید کم کرتے ہوئے 14 روپے فی روٹی مقرر کردیا گیا، اسکے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں ڈبل روٹی سادہ 400گرام 120روپے، 700 گرام 180، سادہ رس 250 گرام کا ریٹ 140روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئے کم کردہ نرخوں کے مطابق نان، روٹی، بیکری آئٹمز سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں۔مصنوعی مہنگائی و ذخیر اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز بلال زبیر، زوہیب ممتاز، تابش محمود بٹ، ڈی او انڈسٹری راشدہ بتول سمیت پرائسں کنٹرول مجسٹریٹس اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع گجرات میں 34 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کام کررہے ہیں،رواں ماہ مئی کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 21074 انسپکشنز کی، گراں فروشی کے مرتکب976افراد پر 40 لاکھ 77 ہزار 580 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزی کے مرتکب 8 افراد پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں، اسی طرح روٹی اور نان کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی پر 21 لاکھ 66 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کو دورہ کریں اور اور اپنی نگرانی میں نیلامی و ریٹ لسٹوں کے اجراء کا عمل مکمل کروائیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بیکریز، نان بائیوں سمیت مارکیٹس کا باقاعدگی سے نگرانی کریں، گراں فروشی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی فرد کو ذخیر اندوزی و مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہ دی جائے گی۔

Exit mobile version