گاؤں کی سطح پر میونسپل کی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے:ڈی جی لوکل گورنمنٹ

گجرات(علی انجم مرزا) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ طارق محمود رحمانی نے گجرات کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سے ملاقات کی اور ضلعی انتظامی افسران و لوکل گورنمنٹ کے افسران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں اجلاس کی صدارت کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ طارق محمود رحمانی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گاؤں کی سطح پر میونسپل کی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ یونین کونسل کی سطح پر قائم کمیٹی گاوں میں صفائی سمیت دیگر معاملات کی ذمہ دار ہے، کمیٹی میں لوکل گورنمنٹ، ریونیو، ہیلتھ سمیے دیگر محکموں کے اہلکار شامل ہیں، گاؤں کی سطح پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، صفائی، نکاسی آب کے مسائل حل کئے جارہے ہیں۔ اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گجرات میں جاری دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بارے بتایا۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ طارق محمود نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ڈیجیٹلائیز کیا جارہا ہے، شہریوں کو۔پیدائش کے اندراج، وفات، طلاق سمیت دیگر روز مرہ کے معاملات بارے سرٹیفکیٹ آن لائن میسر ہو سکیں گے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ گجرات میں 2467 پیدائش کے اندراج، 1318 ڈیٹھ سرٹیفکیٹ اور 1091 نکاح کا اندراج کیا گیا۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ طارق محمود رحمانی نے کہا کہ محکمہ لوکل شہریوں کو سروسز کی فراہمی احسن طریقے سے سرانجام دیں، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا، شہریوں کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے، بلاجواز تاخیر نہ کی جائے، انہوں نے لوکل گورنمنٹ افسران کو ہدایات بھی دیں ہیں کہ تمام افسران و عملہ ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر سرانجام دیں، ڈورمنٹ یوزرز کے خلاف سحت کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔

Exit mobile version