منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے کل 17کیسز پیش کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے کمرشل پلازوں اور دکانات کی درخواستوں کی فرداً فرداً جانچ پڑتال کرتے ہوئے منظوری دی۔ضلع کونسل کے 02، میونسپل کمیٹی پھالیہ05، میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین08َِ جبکہ میونسپل کمیٹی ملکوال کے02کیسز کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے زیر التواء کیسز کے تمام تر مراحل کومیرٹ کی بنیاد پر نمٹایا جارہا ہے۔انہوں نے بلڈنگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں بغیر نقشہ پاس یا گورنمنٹ فیس ادا نہ کرنے والی کمرشل عمارتوں پر تعمیراتی کام فوری رکوایا جائے۔
منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس
