کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ضلع منڈی بہاؤالدین میں عوام کے جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ھے، ضلع بھر کے تمام تھانوں میں آنے والے سائلین کو میرٹ پر انصاف ملے گا، صحافی معاشرے کی آنکھ ھے اور معاشرے پر آنکھ رکھتے ہوئے جرائم کی نشاندہی کریں ہم انشاءاللہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کو امن و آتشی کا گہوارہ بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین نے پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت صدر پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ شجاع حسین بھٹی، چیئرمین رانا نیاز علی، چیف آرگنائزر صاحبزادہ چن مقصود احمد صدیقی، اور سرپرست اعلیٰ میاں خوشنود احمد نے کی وفد نے ضلع بھر کے تھانوں میں عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں، جس پر ڈی پی او احمد محی الدین نے پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد پھالیہ میں کھلی کچہری لگا کر پولیس سے متعلقہ شکایات کا حل نکالیں گے، اس موقع پر وفد میں خرم شہزاد وڑائچ، خالد محمود وڑائچ، محمد امجد سہیل، میاں عامر شکور، قیصر منصور، اورنگزیب دھدرا،مہر عقیل احمد پومی، محمد شہباز مغل، ڈاکٹر انجم شہزاد، اور محمد اشرف گوندل نے کہا کہ معاشرے میں منشیات فروشی، قبضہ مافیا، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، چوری، قتل وغارت گری سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کے لیے پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ کھڑا ھے میرٹ پر کیے گئے فیصلوں اور مظلوم سائلین کی دادا رسی پر خراج تحسین پیش کرتا ہے
عوام کے جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ھے: ڈسڑکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین
