منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ افضال احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف نے اجلاس کو ان ڈور، آوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس،ڈینگی سپرے، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک،مشتبہ کیسز،ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنے اور ڈارمنٹ یوزرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں سرویلینس کو مزید تیز کریں اور محکموں کے یوزرز اپنے اپنے ہاٹ سپاٹ ایریاز کو روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں۔تمام محکموں کی انسداد ڈینگی کاروائیوں کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہاہے۔

Exit mobile version