منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف، ڈرگ کنٹرولر محمد افضل، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عظمیٰ مظہروڑائچ، ڈرگ انسپکٹرزعطا المصطفیٰ،اورنگزیب، صداقت سمیت ممبرز کمیٹی میڈیسن بھی موجود تھے۔اجلاس میں کل15میڈیکل سٹورز کے کیسز پیش کئے گئے، جن پر بغیر لائسنس، بغیر وارنٹی، زائدالمیعاد، غیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے اور ادویات کا ریکارڈ نہ رکھنے وغیرہ جیسے الزامات تھے۔اجلاس میں تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا فرداً فرداً موقع دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے 10 میڈیکل سٹورز کو وراننگ جبکہ 05میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے کاحکم دیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے واضح کیا کہ کوالیفائیڈ شخص کے بغیر میڈیکل سٹور یا کلینک کام نہیں کر سکتا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں۔

Exit mobile version