گجرات(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے بورڈ آف مینجمنٹ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودھا کے وفد کی ملاقات۔ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات کے دوران سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودھا کے ترقیاتی مسائل پر بات چیت۔ وفد کا سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر صنعتی انفراسٹرکچر بہتر بنانے کا مطالبہ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودھا کے ترقیاتی مسائل کے حل کی یقین دہانی۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے حکومت ہرممکن معاونت کرے گی۔انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے نئی پالیسی لا رہے ہیں۔انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈز آف مینجمنٹ بھی تبدیل کئے جا رہے ہیں۔پیڈمک، فیڈمک سمیت دیگر صنعتی مراکز کے بورڈز میں مخلص، بہترین اور محنتی پروفیشنلز شامل کئے جائیں گے۔انڈسٹریل اسٹیٹس کی سوفیصد آبادکاری یقینی بنائیں گے۔ صنعتی مراکز میں پراپرٹی کا کاروبار کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ انڈسٹریل اسٹیٹس میں حاصل کئے گئے پلاٹ پر 2سال میں ہرصورت کارخانہ لگانا ہوگا۔ کارخانہ نہ لگانے کی صورت میں پلاٹ منسوخ ہوگا۔ بورڈ آف مینجمنٹ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودھاکے صدر محمد افتخار، ایم ڈی پیسک سدرہ یونس اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجودتھے۔
صنعتوں کے فروغ کیلئے حکومت ہرممکن معاونت کریگی:شافع حسین
