ُپھالیہ(بیورو چیف )ضلع منڈی بہاؤالدین کا اعزاز کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی اور سیرے تحصیل پھالیہ سے تعلق رکھنے والے سہیل انور گوندل نے تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا تفصیلات کے مطابق حطار شریف تحصیل کلرکہار ضلع چکوال کے مقام پر پیر سید قاسم علی شاہ سرخ پوش بخاری سرکار کے عرس کے موقع پرآل پاکستان کبڈی کے مقابلوں میں سیرے ضلع منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کبڈر سہیل انور گوندل نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر سینئر صحافی مرکزی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ) سید حفیظ سبزواری۔ضلع چکوال کے صدر راجہ پرویز اختر ۔نائب صدر صوبہ پنجاب محمد ندیم مغل اور نوجوان صحافی محمد حنان مغل کی سہیل انور گوندل سے مقابلہ جیتنے کے بعد خصوصی ملاقات ہوئی سید حفیظ سبزواری نے سہیل انور گوندل کے ساتھ خصوصی گفتگو بھی کی اور پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی
چکوال میں ہونے والے آل پاکستان کبڈی مقابلوں میں منڈی بہاوالدین کے انٹرنیشنل کبڈر سہیل انور گوندل نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی
