سرائے عالمگیر؛ زمین کے تنازعہ پر 29 سالہ غضفر قتل ، مقتول بار ایسوسی ایشن میں کلرک تھا

سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا)زمین کے تنازعہ پر 29 سالہ نوجوان کر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واقعہ تھانہ بلانی کے علاقہ دندی میں پیش آیا۔نوجوان کی شناخت دندی چاچ کے رہائشی غضنفر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول قتل کے مقدمہ کا بھی مدعی تھا، 29 سالہ مقتول غضنفر سرائے عالمگیر بار میں کلرک تھا۔ کچھ عرصہ قبل مقتول کا بھائی بھی اسی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے ۔ مقتول کا چچا زاد بھائیوں سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ مقتول کے ورثاء میں بیوہ،دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ کلرک کے قتل پر سرائے عالمگیر بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکلاء برادری سمیت پولیس نفری ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئی۔

Exit mobile version