پنڈدادنخان(عدنان یونس،محسن باگڑی)اقتدار کے بجاے عوامی خدمت اور علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا سیاست کا مقصد ہے۔وزیر اعلی پنجاب میریم نواز کے ویژن کے مطابق ضلع جہلم کو گرین اینڈ کلین مہم کے تحت صاف اور سرسبز بنائیں گے۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تحصیل پنڈدادنخان کے صعنتی اداروں کا بھی اہم کردار ہوگا۔ چوہدری ندیم خادم چیئرمین گرین اینڈ کلین پنجاب جہلم تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن گرین اینڈ کلین پنجاب کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر آفس پنڈدادنخان میں چیئرمین گرین اینڈ کلین پنجاب ڈسٹرکٹ جہلم چوہدری ندیم خادم سابق ایم اپی اے کی زیر قیادت اہم اجلاس ہوا جس میں سابق ایم پی حاجی ناصر للہ،اسسنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ نوشیروان، صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان اختر ارائیں سمیت تحصیل بھر سے معززین نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری ندیم خادم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب متحرمہ مریم نواز کے ویژن گرین اینڈ کلین پنجاب کے مطابق ضلع جہلم کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے سب کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ضلع بھر میں صفائی کے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ پودے لگانے کا عمل بھی جلد شروع ہوجائے گا جس کے لیے فنڈز بحال کیئے جائیں گے تحصیل پنڈدادنخان میں صفائی کے انتظامات کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے جبکہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے صعنتی اداروں سے بھی مدد لی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ للہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ اس وقت ضلع جہلم اور بالخصوص پنڈدادنخان کے عوام کے لیے اذیت کا سبب بنا ہوا ہے انشااللہ پنجاب اور وفاق حکومت سے اسکے فنڈز کی بحالی پر زور دیا جائے گا تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت اور علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے انشااللہ عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا اور ضلع جہلم کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔




