اپریل 19, 2026

ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر نگرانی میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی یقینی بنایا جارہا ہے:حضر حیات بھٹی

گجرات() ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے سی ایم کے پی آئیز کے اجلاس کی صدارات کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریونیو اہداف کا 100 فی صد حصول ممکن بنایا جائے،اشیاء خوردونوش نوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، روٹی کی قیمتوں کے خلاف خصوصی کریک ڈوان کیا جائے، سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی یقینی بنائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کریں، اپنی نگرانی میں بولی اور ریٹ لسٹوں کا اجراء یقینی بنائیں، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیز اپنے زیر انتظام علاقوں میں بہترین میونسپل سروسز کی فراہم کریں، صفائی، نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بہترین اقدامات کئے جائیں، مین ہولز کو کور کیا جائے، آوارہ کتوں تلف کیاجائے، اسٹریٹ لائٹس کو درست کیا جائے، انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت گاوں کی سطح پر میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسسٹنٹ کمشنرز، دیگر متعلقہ افسران ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی نگرانی کریں اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے، انہوں نے ہدایت کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران و عملہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔