منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبدالباسط کے ہمراہ شاہ تاج شوگر ملز روڈ پر پٹرول پمپ مالک کو پیمانے میں ہیر پھیر کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اسی طرح رسول روڈ پر غیر قانونی آئل ایجنسی کو سیل کر کے مشین کو ضبط کر لیا گیا جبکہ 3 غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والی دکانوں کو بھی سیل کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ پیمانوں میں ہیرا پھیری، غیر قانونی پٹرول، ڈیزل اور گیس ریفلنگ ایجنسیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، غیر قانونی افعال سر انجام دینے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رو رعایت نہ برتی جائے گی۔
منڈی بہاؤالدین: اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے پٹرول پمپ مالک کو پیمانے میں ہیر پھیر کرنے پر 10 ہزار جرمانہ عائدکردیا
