گلیانہ:نندوالیہ برادران کی خصوصی کاوش سے فری چیسٹ کیمپ کا انعقاد،300سے زائد مریضوں کا معائنہ

گلیانہ (انصر فاروق مغل)نصیرہ نندووالیہ برادران کی اہل علاقہ کے لیے خصوصی کاوش ایک روزہ فری چیسٹ کیمپ جہاں سینے کی تشخیص کے لیے ماہر ڈاکٹر ز کی زیر نگرانی 300کے قریب مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا اور عسکری فارمیسی نصیرہ کی طرف سے فری ادویات بھی مہیا کی گئی کھاریاں سے ممتاز ڈاکٹر حمزہ ہمایوں ہمایوں میڈیکل سینٹر کھاریاں دن بھر مریضوں کا فری معائنہ کرتے رہے 180 کے قریب مریضوں کی اوپی ڈی کی گئی 90 کے قریب مریضوں کے ایکس رے بالکل فری میں کیے گئے رضوان بٹ بلال صابر مرزا فیصل افتخار احمد سردار,ڈاکٹر کاشف عسکری فارمیسی شہزاد بٹ نندوالیہ سلیم الیاس بھٹی اٹلی ودیگر کی خصوصی تعاون سے یہ سارا پروگرام ترتیب دیا گیا ڈیرہ رفیع بٹ نندوالیہ پر موسم کے مطابق زبردست انتظامات میں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اہل علاقہ نے کیمپ لگانے پر نوجوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

Exit mobile version