جہلم (چوہدری سالک پسوال)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری،،ایس ایچ او تھانہ للہ ناصر محمود اور ٹیم کی دبنگ کاروائی،گھریلو ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی اعظم موٹو فیصل آبادی ڈکیت گینگ کے 03 ملزمان گرفتار، متعدد وارداتوں میں سرقہ شدہ کار، چھینے گئے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کے ملزمان علی اشرف،علی عمران اور اعظم علی کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مال مسروقہ کار مالیتی 42لاکھ متعدد وارداتوں میں چھینے گئے طلائی زیورات کل مالیتی31لاکھ32ہزار روپے، چھینی گئی نقدی مالیتی 32 لاکھ روپے اور دیگر گھریلو سامان مالیتی 10 لاکھ روپے سے زائد بر آمد کر لئے گئے، ڈکیت گینگ سے ریکوری کا مجموعی تخمینہ 1کروڑ06لاکھ روپے ہے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز، پسٹل09ایم ایم،پسٹل30. بور اور کلاشنکوف معہ ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا، ملزمان ضلع جہلم کے علاوہ خوشاب، لیّہ، فیصل آباد اور پنجاب کے کئی دیگر اضلاع کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جن سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے جبکہ دوسری اہم کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ للہ ناصر محمود نے،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث نوما ڈکیت گینگ کے 02ملزمان گرفتار، چھینی گئی رقم،موٹر سائیکل،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد،للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے کارندوں نعمان شہزاد اور عدیل حسن کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چھینی گئی نقدی 02لاکھ 34ہزار روپے، 04عدد مسروقہ موٹرسائیکلز،وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن اور 01عدد موبائل فون برآمد،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملزمان قرار واقعی سزا کے مستحق ٹھہریں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی للہ پولیس کی شاندار کامیابی پر ڈی ایس پی پنڈ دادن خان اور ایس ایچ او للہ کو خصوصی شاباش اور انعامات کا اعلان۔



