منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمٰن کی زیر نگرانی محکمہ بہبود آبادی منڈی بہاوالدین نے گوجرہ میں کچی آبادی میں سپیشل فیملی پلاننگ کیمپ کا انعقاد کیا۔جس میں خواتین، مرد اور بچوں کی کثیر تعداد نے استعفادہ کیا۔کیمپ میں زچہ بچہ کی صحت کے حوالے سے مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمٰن کا کہنا تھا کہ محکمہ بہبود آبادی منڈی بہاوالدین ایسے مزید سپیشل فیملی پلاننگ کیمپ کا انعقاد جاری رکھے گا۔



