ستمبر 10, 2026

منڈی بہاؤالدین: ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر کمیٹی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبر کمیٹی (سابق ایم پی اے) حمیدہ وحیدالدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ قبل ازیں پچھلے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ترقیاتی سکیموں، سپیشل سی ایم انیشیٹوز،صفائی ستھرائی،میونسپل سروسز، محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں بہترین سروس ڈیلیوری و سہولیات کی فراہمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ و اوور بلنگ، تجاوزات کے خاتمے،اربن فلڈنگ،نہروں اور ڈرینج کی صفائی سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ضلع کی ترقی و خوشحالی اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس فورم کا مقصد ضلع میں عوام کی بہتری، فلاح و بہبود اور ضلع کی ترقی کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لانا ہے اور پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پائے تکمیل تک پہنچانا ہے۔ اجلاس میں عوامی نمائندوں کی جانب سے نشاندہی کئے گئے مسائل جن میں خستہ حال روڈز، سیوریج سکیموں، تجاوزات سمیت دیگر امور بارے متعلقہ محکموں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔