منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے ضلع منڈی بہاوالدین کے سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن گیس فراہم کرنے والے وینڈر ملتان کیمیکلز کو 36 لاکھ 72 ہزار روپے ادا کر دئیے۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں آکسیجن گیس فراہم کرنے والے وینڈر کے بقایا واجبات کی ادائیگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وینڈر کو بقایا جات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم این اے ناصر اقبال بوسال کے ہمراہ متعلقہ وینڈر کو 36 لاکھ 72 ہزار روپے کے تین چیکس دیئے۔ انہوں نے متعلقہ وینڈر کو ہدایت کی کہ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن گیس کی مسلسل فراہمی سمیت اضافی سٹاک بھی لازمی موجود ہونا چاہیئے اور آکسیجن گیس کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے بقایا رقم کی بھی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔
ضلع منڈی بہاوالدین کے سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن گیس فراہم کرنے والے وینڈر ملتان کیمیکلز کو 36 لاکھ 72 ہزار روپے ادا
