سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) موجودہ دور میں صاف پانی ملنا بھی کسی نعمت سے کم نہیں ایک درد رکھنے والی خاتون مسسز حمیدہ بیگم نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے مختلف تین جگوں پر صاف پانی کے لیے تین 3 فلٹریشن پلانٹ لگوا دیے نمبر ایک شمس آباد سرائے عالمگیر. اقبال ٹاؤن سرائے عالمگیر. تیسری جگہ جہلم سے تقریباً اسی 80 کلو میٹر دور علاقہ پددی گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائےجو کہ عبدالغفورچوھان چیئرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم نے نشاندہی کروائی
پدری کے سکول میں بچوں کے لیے صاف پانی کی اشد ضرورت ھے جس
پر محترمہ حمیدہ راجہ. نے اس سکول میں بھی فلٹریشن پلانٹ لگوا دیا جس کا آج باقاعدہ طور پر افتتاح بھی حمیدہ راجہ نے اپنے دست مبارک سے کر دیا جن کے ہمراہ یاسر عرفات. راجہ کامران. بھی ان کے ہمراہ تھے جس پر سکول ہزا کے ھیڈ ماسٹر اور سٹاف نے حمیدہ بیگم کے پہچنے پر سکول کے بچوں نے پھولوں کے پتیوں سے استقبال کیا آخر میں سکول کے ھیڈ ماسٹر اور سٹاف نے شکریہ ادا کیا
جہلم کی درد دل رکھنے والی خاتون حمیدہ راجہ نے تین مختلف جگوں پر فلٹریشن پلانٹ لگوا دیے
