اپریل 20, 2026

اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام پر مسلم دنیا کی خاموشی قبیح اور مجرمانہ حرکت ہے: حافظ عبدالحمید عامر

جہلم+ سرائے عالمگیر(نامہ نگار+ڈاکٹر تصور حسین مرزا)اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام پر مسلم دنیا کی خاموشی قبیح اور مجرمانہ حرکت ہے۔ اہل فلسطین کی حالت زار پر مسلم حکمرانوں کو اسلامی حمیت و غیرت کا مظاہرہ کرناچاہئے۔ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام پر مسلم دنیا کی خاموشی قبیح اور مجرمانہ حرکت ہے،ان خیالات کے اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے رسیلہ خورد ڈومیلی تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں نئی تعمیر شدہ جامع مسجد حسن بن علی اہل حدیث میں افتتاحی خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک وحشی درندہ بن کر انسانیت سے صف سے نکل چکا ہے۔ وہ مغرب جو لوگوں کو احترام انسانیت اور حقوق انسانیت کے درس دیتا تھا تھا، اس کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے واضح ہو رہا ہے کہ یہ لوگ کس قدر اسلام اور مسلمانوں سے تعصب اور نفرت رکھتے ہیں، کس قدر یہ لوگ درندگی کا شکار ہیں؟ اور یہ لوگ حقوق انسانیت کی دھجیاں بکھیرنے والے ہیں۔ اب دہشت گردی کا نعرہ الاپنے والے خود بدترین دہشت گرد بن کرچکے ہیں اور امریکہ اس دہشت گردی اور ظلم و ستم کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے۔ اسرائیل کو روکنے کی بجائے اس کا حمایتی بن رہا ہے اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے کہ یہ ظالم اور درندہ صفت لوگ بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کا بڑی بے دردی سے قتل عام کر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مظلومیت اور اسرائیلی مظالم پر مسلم دنیا کی خاموشی بھی انتہائی تکلیف دہ امر ہے،بلکہ اسلامی غیرت و حمیت کا تو جنازہ ہی نکل چکا ہے، وہ مسلم اُمت جسے درس دیا گیا ہے کہ وہ ایک جسم کی مانند ہیں، وہی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب فلسطین کی حالت زار کا یہ عالم ہے کہ انہیں جلا وطنی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل اس قدر وحشی بن چکا ہے کہ اہل فلسطین تک خوراک کا سامان پہنچنے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے، تاکہ وہ بچے، عورتیں اور بوڑھے بھوکے پیاسے مر جائیں،بے بسی کے اعتبار سے یہ اُمت مسلمہ پر کڑا ترین وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت وقت اور دفاعی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظلم کو رکوانے میں اپنا بھرپور کر دار ادا کریں اور اس پر خاموش تماشائی نہ بنا جائے اور اس مسئلہ میں پورے ملک کے عوام یک آواز ہیں۔