گورنمنٹ ہائی سکول شاہ والا شمالی میں سکول طلبہ کے درمیان انتخابات کا انعقاد ، سید عون عباس شاہ صدراور محمد مزمل جنرل سیکرٹری منتخب

گورنمنٹ ہائی سکول شاہ والا شمالی میں حکومت پنجاب کے کے حکم نامے کے مطابق تمام شیڈول کی پیروی کرتے ہوئے سکول طلبہ کے درمیان انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔الیکشن کی نگرانی سینئر ہیڈماسٹر شمسں الضحی جنجوعہ نے کی۔ شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل الیکشن کمیٹی قائم کی گئی:
1-چیف الیکشن کمشنر چوہدری خرم شہزاد
2-الیکشن ٹربیونل اعجاذ احمد لُڑکا
3-ریٹرننگ آفیسر ضیاءاللہ
4-اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان سلیم
5-پریذائڈنگ آفیسرز شمسں الدین اور فضل الرحمن
6-اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسران گل حمید اور عبد الحئی
7-پولنگ آفیسران عبدالرؤف اور غلام مرتضی ..
الیکشن میں درج ذیل پوسٹس کے لیے مقابلہ ہوا۔
1-صدر
2-نائب صدر
3-جنرل سیکرٹری
4-فنانس سیکرٹری
انتخابات کے ذریعے سید عون عباس شاہ کو صدر، حسیب الرحمان کو نائب صدر، محمد مزمل کو جنرل سیکرٹری اور محمد رمضان بوڑانہ کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ یہ انتخابات طلبہ میں سیاسی عمل کے طریقہ کار کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ سکول میں ان کو درپیش مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوں گے۔ طلبہ کونسل طلبہ کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد اور ان کے حقوق و فرائض میں توازن پیدا کرنے میں اساتذہ کرام کی مدد کرے گی۔سماجی حلقوں کی طرف سے شفاف انتخابات کے انعقاد پر سربراہ ادارہ جناب شمس الضحیٰ جنجوعہ، چیف الیکشن کمشنر چوہدری خرم شہزاد، الیکشن ٹربیونل ملک اعجاز احمد لُڑکا، ریٹرننگ آفیسر ضیاء اللہ خان پریذائیڈنگ آفیسرز شمس الدین، حافظ فضل الرحمان اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز ملک گل حمید اتراء، عبد الحی، پولنگ افسران عبدالرؤف ، غلام مرتضیٰ، اور جملہ انتظامیہ ممبران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Exit mobile version