گجرات()ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے نجی تعلیمی ادارے /اسکول کا دورہ کیا، اسکول کے سالانہ تقریب میں شرکت کی، بچوں کی طرف سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا، سائنسی و اسلامک ماڈلز سمیت، وہاں پاکستان کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے ملبوسات اور ہاتھ سے بنی روائتی چیزوں کا جائزہ لیا۔ بچوں سے ملاقات کی اور انکی تدریسی و غیر نسابی سر گرمیوں کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر سکول چوہدری تسنیم احمد اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ طلبا و طالبات ہمارا مستقبل ہیں، بہترین تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ضروری ہے، سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ طلباء و طالبات کو بہترین تدریسی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ضلعی انتظامیہ گجرات سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی شانہ بشانہ کھڑی ہے، تعلیمی کے فروغ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔
طلباء کو بہترین تدریسی سہولیات کیلئے کوشاں ہیں:ڈپٹی کمشنر
