ملائیشیا (بیوروچیف)علی حاضر سینکڑوں پاکستانیوں کو ویزوں کا جھانسا اور ہنڈی حوالہ کی جعلی رسیدیں دے کر کروڑوں روپے لوٹنے والا مبینہ نوسر باز ملائشیا میں روپوش علی حاضر نامی نو سرباز کا مہتاب شاہ ،علی شاہ ، زین العابدین اور دیگر مختلف ناموں سے سینکڑوں لوگوں کو لوٹنے اور جعلی ویزے ویزے لگا کر دینے کا انکشاف پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ فلپائنی ،انڈونیشین ، انڈین تارکین وطن بھی اس نوسر باز کے ہاتھوں محفوظ نہ رہ سکے تفصیلات کے مطابق علی حاضر نامی نوسر باز ملائشیا میں پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے سینکڑوں افراد کے ساتھ بھی کروڑوں کے گھپلوں میں ملوث ہے علی حاضر نامی نوسر باز زین العابدین، علی شاہ مہتاب شاہ جیسے مختلف ناموں سے لوگوں کو لوٹتا رہاہے ۔درجنوں پاکستانیوں کو ہنڈی حوالہ کے جعلی رسیدیں اور پاکستانیوں سمیت متعدد فلپائنی انڈین اور انڈونیشینز کو جعلی ویزے لگا کر لوٹ چکا ہے
اس کے علاوہ متعدد ورکرز کو مختلف جگہوں پر کام لگانے کے بعد ان کی سیلری بھی ان کو نہیں ملتی، جب متعلقہ مالکان سے رابطہ کیا جائے ،تو وہ بتاتے ہیں کہ ہم سے آپ کی سیلری آپ کا ایجنٹ علی حاضر لے کر جا چکا ہے۔
متاثرہ افراد کے علی حاضر نامی نوسر باز کے پاکستان میں موجود اس کے والدین سے رابطہ کرنے پر نوسر باز کی فیملی نے اس سے قطع تعلقی کا اظہار کیا جس بنا پر متاثرہ افراد کی متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل ہے کہ ان کے نقصانات کا ازالہ کر کے اس نوسر باز کو گرفتار کیا جائے واضح رہے کہ ملائشیا میں اپنے ہی ہم وطنوں سے نوسر بازی کی بے شمار شکایات ہیں جس پر ملائیشیا میں مقیم پاکستانی وقتاً فوقتاً شکایات کرتے رہتے ہیں۔
لیکن ایسے نوسر باز ایجنٹوں کے خلاف اداروں ادارہ جاتی کاروائیوں کے فقدان کے باعث بازی کے واقعات میں کمی واقع نہیں ہوئی
