ستمبر 21, 2026

گجرات چیمبر کی کاوش:پاک ترک تجارت کا آغاز

گجرات(نمائندہ خصوصی) ترکی کے شہر مرسین ترک پاک فورم اور گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مشترکہ کاوشوں سے ترک پاک تجارت کا آغاز۔ پاکستان کی دو بڑی کمپنیوں برکت رائس ملز اور مجاہد گروپ آف کمپنیز نے ترکی کے بڑے گروپ کے ساتھ ایم او یو سائن کیا۔ برکت رائس ملز کے کالر برانڈ کے چاول اور مجاہد گروپ آف کمپنیز کی طرف سے گھی اور آئیل پاکستان سے ترکی ایکسپورٹ کیا جائے گا۔ معاہدہ کے موقع پر ایم او یو ترک پاک فورم کے آفس میں سائن ہوئے۔ فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کیپٹل اسلام آباد چیف ایگزیکٹو برکت رائس ملز کریم عزیز ملک اور مجاہد گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر ارحم اکرام شیخ نے بزنس مین زرون(Zeruan) نے علیحدہ علیحدہ معاہدوں پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ترک پاک فورم کی صدر حولیہ خانم، صدر گجرات چیمبر سکندر اشفاق، ڈاکٹر افشاں ملک ایڈوائزر صدر FPCCI، نائب صدر گجرات چیمبر معصوم قمر بھی موجود تھے۔ مس حولیہ خانم نے کہا کہ FPCCI اور گجرات چیمبر کے ساتھ مل کر ترک پاک تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ ترک کے بڑے بزنس مینوں کو جلد پاکستان لے کر آؤں گی تاکہ دونوں ممالک کے بزنس مین اور عوام میں دوستی ہو اور ایک دوسرے کو سمجھیں اور مشترکہ کاروبار کریں۔ کریم عزیز ملک صدر FPCCI کیپٹل اسلام آباد نے کہا کہ چاول اور گھی کی پاکستان سے ترکی ایکسپورٹ بارش کا پہلا قطر ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اب یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ صدر گجرات چیمبر سکندر اشفاق نے تینوں کمپنیوں کے سربراہان کو مبارکباد دی اور کہا کہ گجرات چیمبر اور فیڈریشن کے عہدیداران کی آمد نیک شگون ثابت ہو ئی ہے۔ انشاء اللہ مزید MOU سائن ہوں گے۔