گجرات(مرزا علی انجم)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فوری ریلیف عوام تک پہنچایا جائے، ٹرانسپورٹرز حضرات ہر روٹ پر کرایوں میں کمی کریں، سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اڈوں پر مسافروں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں ٹرانسپورٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر،سیکٹریری ڈی آر ٹی اے صدام حسین سمیت ضلع بھر سے ٹرانسپورٹرز اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے کرایوں میں نمایاں کمی ہونی چاہیے، ٹرانسپورٹ مالکان کرایوں میں کمی کرکے فوری طور پر کرایہ نامہ اڈوں پر نمایاں مقامات پر آویزاں کریں، مقرر کردہ سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اڈوں پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور گاڑیوں کو چیک کیا جائے، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین مشن ہے:صفدر حسین ورک
